کورونا وائرس: ریلوے آپریشن بند، کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پولیس تعنیات

کورونا وائرس: ریلوے آپریشن بند،کینٹ اسٹیشن پر پولیس کی نفری تعنیات—فوٹو فائل

کراچی: کورونا وائرس کا مزید پھیلاؤکو روکنے کے لیے ریلوے آپریشنز  بند کرکے کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس اور صوبوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان ریلوے نے گزشتہ روز رات 12 بجے سے تمام ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریلوے آپریشن معطل ہو چکا ہے اور  کراچی سے کوئی ٹرین روانہ نہیں کی جار ہی تاہم مختلف شہروں سے گزشتہ روز چلنے والی ٹرینیں کراچی پہنچ رہی ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  پلیٹ فارم پر کسی بھی شخص کو آنے کی اجازت نہیں،  عوام سے اپیل ہے ریلوے آپریشن بند رہنے تک اسٹیشن نہ آئیں۔

 ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی کینٹ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعنیات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ مہلک وائرس کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔



مزید خبریں :