ملک میں کورونا سے بچنے کیلئے کہیں لوگوں کی احتیاط، کہیں لاپروائی

سندھ میں کئی مقامات پر سندھ رینجرز نے دائرے بنائے، اسلام آباد انتظامیہ نے پمز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا— فوٹو: سوشل میڈیا

ملک میں کورونا سے کہیں لوگوں کی احتیاط، کہیں لاپروائی،مختلف شہروں میں دکانوں اور بینکوں کے باہر خریداروں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے دائرے بنادیے گئے۔

سندھ میں کئی مقامات پر سندھ رینجرز نے دائرے بنائے، اسلام آباد انتظامیہ نے پمز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا۔

لاہور میں پابندی کے باوجود ڈبل سواری اور لوکل ٹرانسپورٹ چلنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پشاورمیں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی۔

بنوں میں وزیر اعظم کے مزدوروں کے لیے تین ہزار روپے کے اعلان پر لوگوں کا شناختی کارڈ جمع کرانے کے لیے رش لگ گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1131 تک جا پہنچی ہے جب کہ 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :