Time 29 مارچ ، 2020
پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا

ملک میں انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔

ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے اور انٹرا سٹی بسوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی تھی۔ 

تاہم اب انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔ 

 ٹرک پر ترپال ڈال کر مسافروں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی مسافر ٹرک میں سوار ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں سے سیکڑوں افراد کو اسی طرح کوئٹہ پہنچایا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ان سے ہزاروں روپے بھی اینٹھے ہیں۔ 

صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :