کراچی میں عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں میں اضافہ

آج بھی شہریوں کی بڑی تعداد باہر نکلی، سےشہر کی فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا— فوٹو: فائل

کراچی میں عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا اور کاروباری ہفتے کے پہلے رو شہریوں کی بڑی تعداد باہر نکلی۔

شہر میں ٹرانسپورٹ بھی معمول سے زیادہ دکھائی دیا جس کی وجہ سےشہر کی فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا اور دنیا کے 97 شہروں میں 70 ویں نمبر پر آنے والا کراچی پھر 25 ویں نمبر پر چلا گیا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیا تھا جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، کسی بھی کام سے نکلنے کی صورت میں شہری کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا جس کا اندراج سیکیورٹی اہلکار کریں گے کہ آیا مذکورہ شہری کتنے دن میں، کتنی مرتبہ اور کس کام سے گھر سے باہر نکلا۔

عوام کی جانب سے قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید سختیاں کی گئیں اور اب صبح 8 سے شام 5 بجے کے بعد کسی بھی طرح کے کاروبار کی اجازت نہیں ہے البتہ صوبائی وزراء عندیہ دے چکے ہیں کہ شہریوں نے قانون کی خلاف ورزی جاری رکھی تو کرفیو نافذ کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :