کورونا کے باعث ووہان میں شیاؤمی کا بند ہیڈکوارٹر کھول دیا گیا

فوٹو: فائل

کورونا وائرس کا مرکز چین کے شہر ووہان میں اب تمام تر سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اور اسی کے پیشِ نظر معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے بھی ووہان میں کورونا وائرس کی وجہ سےبند ہیڈ کوارٹر کھول دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایپل کمپنی نے مین لینڈ میں اپنی متعدد کمپنیاں دوبارہ کھول لی تھیں جس کے بعد اب چینی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے بھی ووہان میں اپنا بند ہیڈ کوارٹر دوبارہ کھول دیا ہے۔

چینی کمپنی اپنی پروڈکشن کے پہلے بیچ میں کورونا وائرس کے لیے حفاظتی سامان تیار کرے گی جس میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔

شیاؤمی کمپنی کا کہنا ہے ان کی پہلی ترجیح ملازمین کی صحت ہے اور اسی ضمن میں کمپنی نے سخت انتظامات بھی کیے ہیں جس میں ملازمین کی صحت کی حفاظت کے دو مختلف ٹیمپریچر چیک، میل شیئرنگ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں واقع شیاؤمی کمپنی 20 جنوری 2020 کو اس وقت بند کی تھی جب کمپنی کے متعدد ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اس وقت دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید خبریں :