کاروبار
Time 01 اپریل ، 2020

گزشتہ 9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی

9 ماہ میں پیاز 107 فیصد، لہسن 105 فیصد اور گیس کی قیمت میں 72 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو، دالیں اور سبزیاں بھی مہنگی ہوئیں: محکمہ شماریات— فوٹو:فائل 

قومی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2019 سے مارچ 2020  تک 9 ماہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 10.24 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 10.24 اور جولائی سے مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران آلو 107فیصد، پیاز 92 فیصد، دال مونگ 70 فیصد، گیس 55 فیصد، خوردنی تیل 33 فیصد، گُڑ 32 فیصد، چینی 31 فیصد، مصالحہ جات 27 فیصد، کوکنگ آئل 26 فیصد اور ایل پی جی 19 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 9 ماہ میں مٹر97 فیصد اور چھوٹی الائچی 72 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں پیاز 35 فیصد اور آلو 11 فیصد مہنگے ہوئے۔

 واضح رہے کہ فروری میں ملک مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں :