02 اپریل ، 2020
کراچی: ایکسپوسینٹر میں کورونا کے مریضوں کے لیے 1200 بستروں پر مشتمل فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
فیلڈ آئسولیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں گورنرسندھ، کور کمانڈر کراچی اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں۔
گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ آئسولیشن سینٹرز کو ڈبلیو ایچ او کےتجویز کردہ اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئسو لیشن سینٹرکی تعمیر میں پاک آرمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا، کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کام کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور کے ایکسپو سینٹر میں بھی 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا تھا جسے صرف 9 روز میں تیار کیا گیا۔