پاکستان
Time 01 اپریل ، 2020

لاہور میں صرف 9 روز میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار

ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار—فوٹو فائل

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار کر لیا گیا۔

محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے۔

عثمان بزدار فیلڈ اسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیں گے اور علاج معالجے کے لیے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب سے کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور صوبے میں متاثرین کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چھوٹے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :