Time 07 اپریل ، 2020
پاکستان

شوگر بروکرز کہتے ہیں کہ کارروائی ہوئی تو چینی کابحران لے آئیں گے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آٹا چینی بحران کی رپورٹ لیک نہیں ہوئی وزيراعظم نے خود پبلک کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ  شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین اعظم خان پر جو الزام لگارہے ہیں وہ غیر منطقی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، شوگر اور آٹا اسکینڈل کے خلاف تحقیقات اور پھر انکوائری رپورٹ کا منظرعام پر لانے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم عمران خان کا تھا۔

شفقت محمود نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جو نہیں ہونا چاہیےتھا، آٹے کی قلت بھی نہیں ہونی چاہیے تھی، وزیراعظم نے چینی اور آٹے کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم نے ہی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اعظم خان پر الزام لگانا سمجھ سے بالاتر اور غیر منطقی ہے، 25تاریخ کی حتمی رپورٹ میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ شوگر کے بروکرز کہتے ہیں کہ ہمارےخلاف کارروائی ہوئی توچینی کابحران لے آئیں گے، خسروبختیاراس وقت کابینہ کےرکن نہیں تھے، خسروبختیارکےبھائی نےتحریری طورپردیاکہ سبسڈی نہ دی جائے، جن پرالزام لگایاجارہاہےان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ لاک ڈاؤن مزید بڑھے گا، ہم نےتعمیراتی شعبےکوکام کرنےکی اجازت دی ہے، دیہی علاقوں میں گندم کی کٹائی کاعمل بہت اہم ہوتاہے، بہت ساری چیزوں پرلاک ڈاؤن رہےگا، ہمیں سوچناہوگاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سےفاقہ کشی کی نوبت نہ پیش آئے، لاک ڈاؤن کےباوجودلوگ گھروں سےباہرنکل رہےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہت ساری جامعات نےآن لائن کلاسزکاآغاز کیا، انٹرنیٹ کی کنکٹیویٹی کی وجہ سےآن لائن کلاسز میں مسائل آئے، ہمیں نہیں معلوم یہ معاملہ کب تک چلےگا، اگرمعاملہ بڑھاتوآن لائن تعلیم کی طرف جائیں گے۔

مزید خبریں :