پاکستان
Time 08 اپریل ، 2020

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری

میٹر ریڈنگ شروع کی جارہی ہے، جن صارفین نے مارچ کے اوسط بل ادا نہیں کیے وہ اپریل کے بل کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں، لیٹ سرچارج نہیں لیا جائے گا، ادارہ— فوٹو: فائل

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک نے میٹر ریڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ جن صارفین نے مارچ کے اوسط بل ادا نہیں کیے وہ اپریل کے بل کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کے الیکٹرک نے اس ماہ میٹر ریڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جن صارفین نے مارچ کے اوسط بلز ادا نہیں کیے وہ اپریل کے میٹر ریڈنگ کے بلز کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں ان صارفین سے مارچ کے بل کے لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے 300 یونٹس ماہانہ سے کم کے بلوں کو حکومت کے اعلان کے مطابق اقساط کہ سہولت دی جائیگی، جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ فوراً شروع کی جارہی ہے وہاں صارفین کے الیکٹرک عملے سے مکمل تعاون کریں۔

جن علاقوں میں میٹرریڈنگ سیفٹی کی بنیاد پر ممکن نہیں وہاں کم ایوریج کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی۔

ترجمان نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے 240 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے کے الیکٹرک نے میٹر رینڈنگ کا عمل معطل کردیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو اوسط بل بھیجے گئے تھے اور بہت سے صارفین نے زیادہ بل آنے کی شکایات بھی کی تھیں۔

مزید خبریں :