پاکستان
Time 09 اپریل ، 2020

سی پیک پرکام سست ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک پرکام سست ہونے کی افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،حقیقت میں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک فیز ٹو میں صنعت، زراعت، خوراک اور سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں چین اور پاکستان کے نجی شعبے حصہ لے رہے ہیں، اس میں سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت پر بھی زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اکتوبر 2019 کو آرڈیننس کے ذریعے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔

 لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو نومبر میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :