Time 09 اپریل ، 2020
پاکستان

اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع

اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فلائٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی،فوٹو:فائل

حکومت نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

 ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 21 اپریل تک ملک میں اندرون ملک اور  اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فلائٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم اس دوران بیرون ملک پھنے پاکستانیوں کو لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے مطابق 11 اپریل سے  بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو اسلام آباد کے علاوہ ملتان، لاہور اور پشاور بھی لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 497 ہوچکی ہے جن میں سے 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :