Time 10 اپریل ، 2020
دنیا

ڈبلیو ایچ او نے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ نظر انداز کرنے کا الزام مسترد کردیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے متعلق تائیوان کی وارننگ نظر انداز کرنے کے امریکی الزام پر وضاحت جاری کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرفداری کے الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ تائیوان نے انسانوں سے انسانوں میں وائرس منتقلی کی وارننگ دے دی تھی لیکن عالمی ادارہ صحت نے ابتدائی وارننگ نظرانداز کرکے بیجنگ کی مدد کی۔

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ تائیوان نے ووہان میں نمونیا پھیلنے کی پریس رپورٹ پر خبردار کیا تھا اور یہ ای میل 31 دسمبر کو بھیجی گئی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تائیوان نے نہیں بتایاتھاکہ یہ ’انسانوں کو انسانوں سے لگنے والی‘ بیماری ہے بلکہ صرف یہ لکھا تھا کہ یہ بیماری ’سارس‘ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرفداری کے الزام کے ساتھ ساتھ فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے اور اب تک امریکا میں 17 ہزار 927افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

مزید خبریں :