کورونا: کانووکیشن میں انسانوں کی جگہ ربورٹس نے ڈگریاں وصول کیں

فوٹو: بشکریہ سی نیٹ 

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے خوف کے پیشِ نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے جب کہ ہر قسم کی تقریبات اور مجمع اکھٹا کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

جاپان کی ایک یونیورسٹی کے طالب علموں کو بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے گریجویشن کی تقریب میں آنے کی اجازت نہیں تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بزنس بریک تھرو یو نیورسٹی (بی بی ٹی) میں گریجویشن کی تقریب کے موقع پر طالب علموں کی جگہ نیو می ٹیلی پریسینز ربورٹس نے وصول کیں۔

فوٹو: بشکریہ سی نیٹ 

ان ربورٹس کے سروں پر ڈیجیٹل ٹیبلٹس لگائے گئے جس پر زوم کانفرنس کال کے ذریعے طالب علموں کی شکلیں دکھائی دے رہی تھیں اور ان طالب علموں نے گھر بیٹھے اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی۔

گریجویشن کی تقریب کے پیشِ نظر ان ربورٹس نے کالے رنگ کا گاؤن اور سر پر کیپ بھی پہن رکھی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی کانفرنسز اور کھیلوں کے بڑے بڑے مقابلے بھی منسوخ ہو چکے ہیں اور متعدد کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو گھر بیٹھے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کی متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید خبریں :