سپر مارکیٹس روزمرہ کی اشیاء فراہم کرنے کیلیے ربورٹس استعمال کرنے لگیں

فوٹو: بشکریہ اے ایف پی

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اور  اسی وجہ سے آن لائن فوڈ ڈیلیوریز بھی بند ہیں۔

اس تمام تر صورتحال کے دوران امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک سپر مارکیٹ میں روزمرہ کے سامان کو ڈیلیور کرنے کے لیے ربورٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر مارکیٹ روز مرہ کی اشیاء لوگوں تک پہنچانے کے لیے گزشتہ دو ہفتوں سے ربورٹس کا استعمال کر رہی ہے۔

سپر مارکیٹ کی جانب سے دن بھر میں محدود قریبی مقامات پر 10 سے 15 ڈیلیورز کی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے سپر مارکیٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے خوف سے بے شمار لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود سے روز مرہ سامان کی ڈیلیوریز کے بارے میں سوچا۔

امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2035 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 747 ہو گئی ہے جب کہ 5 لاکھ 2 ہزار 876 افراد اب تک وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد بھی 17 لاکھ سےزیادہ ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :