13 اپریل ، 2020
صارفین کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ ان کی پسندیدہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ڈائریکٹ میسج فیچر کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کمپنی نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد انسٹا ویب کے لیے ڈائریکٹ میسج فیچر متعارف کروائی گی تاہم اب اس کی سہولت دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کی ویب پر ڈائریکٹ میسج کا فیچر ویسا ہی کام کرے گا جیسے ایپ پر کرتا ہے۔
تمام صارفین ویب پر بھی ڈی ایم فیچر کے ذریعے گروپ اور اپنے علیحدہ دوست سے با آسانی بات چیت کرسکیں گے۔
ویب پر ڈی ایم کا فیچر صارف کے پروفائل پیج پر واضح ہوگا اور ساتھ ہی ڈیسک ٹاپ پر ڈی ایم کا نوٹیفکیشن بھی دستیاب ہوگا مگر اس کے لیے صارف کو نوٹیفکیشن والے آپشن کو اپنے ویب براؤزر پر فعال کرنا پڑے گا۔