Time 13 اپریل ، 2020
پاکستان

کورونا سے بچاؤ: ملک کی سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

فوٹو اے ایف پی—

اسلام آباد: وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر  تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام بارڈرز 2 ہفتے تک مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا پھیلاو کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس 14 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ پاکستان نے افغانستان کے سرحد کو بھی بند کررکھا تاہم طورخم سرحد کو یکطرفہ طور پر کھولا گیا۔

خیال رہے کہ  ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ بھی شامل ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 5300 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے۔

مزید خبریں :