Time 16 اپریل ، 2020
پاکستان

نامور امریکی مفکر نوم چومسکی کی میر شکیل کی گرفتاری کیخلاف پٹیشن کی حمایت

نامور امریکی مفکر نوم چومسکی نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن کی حمایت کر دی۔

 میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ میر شکیل کو شفاف ٹرائل کے بغیر گرفتار کیا گیا، وہ معاملے میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر حکومتیں غیر متشدد قیدیوں کو رہا کر رہی ہیں، میر شکیل الرحمان کو نیب کی جیل سے رہا نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 12 مارچ کو  34 سال پرانے پراپرٹی کے مقدمے میں حراست میں لیا تھا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں نے نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :