پاکستان
Time 22 اپریل ، 2020

وزیراعظم عمران خان کا احساس کیش ڈسٹری بیوشن پوائنٹ راولپنڈی کا دورہ

وزیرِ اعظم عمران خان  نے احساس کیش ڈسٹربیوشن پوائنٹ راولپنڈی کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےمستحقین میں احساس ایمر جنسی کیش کی تقسیم کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، جس کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے کمزور اور مستحق افراد کی معاونت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو مزید مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے تقسیم کیے جارہے ہیں جس کیلئے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :