پاکستان
Time 24 اپریل ، 2020

کورونا: 25 اپریل سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

کورونا کے باعث مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر—فوٹو فائل

لاہور: ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے  مسافر ٹرینوں کی 25 اپریل سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے 25 اپریل سے 30 تک مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں ٹرینوں کی بحالی کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کی بحالی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کی گئی اور  تمام ٹرینیں اس وقت بحال ہوں گی جب وزیر اعظم عمران خان اجازت دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع ہے اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ یکم رمضان سے مسافر ٹرینیں بحال کردیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک کورونا سے مریضوں کی  مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 237 تک پہنچ گئی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں اندرونی اور بین الاقوامی فضائی آپریشن بھی معطل ہے۔

مزید خبریں :