Time 25 اپریل ، 2020
پاکستان

پی آئی اے کی امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے معاونت کی درخواست

فائل فوٹو

کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے کے سی ای او نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیےامریکی سفیر کو خط لکھ دیا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک  نےامریکی سفیر کو خط میں لکھا ہے کہ کوروناکے سبب فلائٹ آپریشن معطل ہے اس لیے خصوصی پروازیں چلانی ہیں، کورونا کے سبب امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو چارٹر پروازوں سےلانا چاہتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے امریکی سفارت خانے کی معاونت درکار ہے لہٰذا سفارتخانہ خصوصی اجازت کے لیے امریکی اداروں سے معاملات طےکرانے میں معاونت کرے۔

سی ای او پی آئی اے کے خط کے ساتھ امریکی حکام کے پی آئی اے تنصیبات کے معائنے کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن 30 اپریل تک بند ہے تاہم بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومت نے خصوصی طور پر پروازیں چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :