دنیا
Time 26 اپریل ، 2020

کورونا کے خاتمے کیلیے امریکا میں زہریلے جراثیم کش محلول کی مانگ بڑھ گئی

فوٹو: بشکریہ نیویارک ٹائمز

امریکی ریاست ایلے نوائے میں گزشتہ 2 روز کے دوران زہریلے جراثیم کش محلول کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایلے نوائے میں عوام  وائرس کے خاتمے کے لیے ڈیٹرجنٹ، بلیچ اور ماؤتھ واش کا استعمال کررہی ہے جس کے باعث اس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس صورتحال میں ڈائریکٹر ہیلتھ ایلےنوائے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ عوام وائرس کو مارنے کے لیے کلیننگ کیمیکلز کا استعمال نہ کریں یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کے خاتمے کے لیے جراثیم کش محلول کو استعمال کرنے کا بیان دیا تھا جب کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا جب کہ وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کی جگہ اسکارف پہننےکی بھی تجویز دی تھی۔

مزید خبریں :