Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2020
دلچسپ و عجیب

کورونا: سوئٹزرلینڈ کا پہاڑ پاکستانی پرچم کے رنگ میں ڈھل گیا

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

گزشتہ سال دسمبر میں چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے تقریباً دنیا کے تمام تر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جب کہ وائرس نے ہزاروں جانیں بھی نگل لی ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف دنیا بھر میں تمام ممالک ایک ہو کر  جنگ لڑ رہے ہیں اور وائرس کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس ضمن میں سوئس انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی گئی ہے۔ 

کورونا کے خلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے سوئٹزرلینڈ میں واقع  پہاڑ ’میٹرہارن‘ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں ڈھال دیا گیا۔

سوئس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ جیسے اونچے پہاڑوں والے پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہاہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے اب تک  250 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔