Time 29 اپریل ، 2020
پاکستان

لاہور: 3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور ائیرپورٹ پر 3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے اور 3 پروازوں کے ذریعے کئی شہری لاہور ائیرپورٹ پہنچے ہیں جن میں سے متعدد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں 16 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودیہ سے آنے والے مرد مریض ایکسپوسینٹر قرنطینہ جبکہ خواتین کو  میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والی 2 پروازوں کے 70 مسافروں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی جنہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 335 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :