کاروبار
Time 30 اپریل ، 2020

اپریل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 17 فیصد اضافہ ہوا

مارکیٹ کیپٹلائزیشن اپریل میں 755 ارب روپے بڑھ کر 6376 ارب روپے ہوگئی،فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں اپریل کے مہینے میں 100 انڈیکس 4 ہزار880 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 111 کی سطح پر بند ہوا۔

 اپریل میں 100 انڈیکس میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور  100 انڈیکس نے 5 ہزار 263 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

ماہ اپریل میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 34 ہزار 178 اور  کم ترین 28 ہزار 915 رہی جب کہ   مارکیٹ میں 4.59 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن اپریل میں 755 ارب روپے بڑھ کر 6376 ارب روپے ہوگئی۔

اپریل کے آخری روز کاروبار  کے دوران مثبت رجحان رہا اور  100 انڈیکس 952 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار 111 کی سطح پر بند ہوا۔

مزید خبریں :