کیا واقعی سورج کی شعاعیں انسان کو کورونا وائرس سے بچا سکتی ہیں؟

فوٹو: فائل

تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے تقریبا پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور سوشل میڈیا پر کووڈ-19 سے متعلق بے شمار جعلی معلومات اور جھوٹی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

عوام کے لیے ضروری ہے کہ وہ کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی معلومات یا خبر پر آنکھ بند کر کے یقین نہ کریں بلکہ اس معلومات کی اچھی طرح سے تصدیق کریں۔

اس وقت کورونا وائرس سے متعلق تصدیق شدہ معلومات کا ایک ذریعہ عالی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ہے جو وائرس سے متعلق تمام تر جھوٹی معلومات کی تصدیق اور تردید کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے۔

فوٹو: بشکریہ عالمی ادارہ صحت

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سورج کی شعاعیں انسان کو اس وائرس سے بچا سکتی ہیں؟

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسان سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے وائرس سے نہیں بچ سکتا۔

فوٹو: بشکریہ عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آپ کو وائرس لگ سکتا ہے چاہے آپ کتنی ہی دھوپ اور گرمی میں نکلیں، ایسے ممالک جہاں زیادہ تر موسم گرم رہتا ہے وہاں سے بھی کووڈ-19 کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر آپ واقعی کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو بار بار ہاتھ دھونے ہوں گے جب کہ منہ، ناک اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :