پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار—فیس بک فوٹو  

لاہور: حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکج تیار  کیا ہے جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی جس کے تحت  مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے لہٰذا مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔

مزید خبریں :