’شادی کے بعد اتنی تبدیلی تو آتی ہے‘ سجل کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے

—فوٹو انسٹاگرام 

مداحوں کی پسندیدہ جوڑی سجل اور احد ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ سجل یا اداکار احد رضا میر جب بھی ایک دوسرے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہیں تو  اس پر تبصرے ضرور کیے جاتے ہیں۔

چند روز قبل سجل نے  احد رضا میر کا  اسکیچ یعنی خاکہ بنایا جسے انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا اور لکھا کہ احد کی خوبصورتی کو اتارنا اتنا آسان نہیں، پھر اپنے چاہنے والوں سے ہی پوچھ لیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے؟


سجل کی اس پوسٹ پر مداحوں نے تو دلچسپ تبصرے کیے ہی لیکن شوبز ستاروں نے بھی خوب تمسخر   اڑایا۔

سجل کی ہی بہترین دوست اور اداکارہ زارا نور نے کہا ’یہ تو کوئی اور ہی ہے‘ ۔

جب کہ اداکار یاسر حسین نے زارا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں احد ہی ہے، شادی کے بعد اتنی تبدیلی تو آتی ہے‘۔

پوسٹ تبصرے اسکرین گریب—

یاسر حسین کے دلچسپ کمنٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے  متعدد مداحوں کا کہنا تھا ایسا ہی لگتا ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے مقبول ہوئی تھی تاہم دونوں نے رواں برس مارچ میں دبئی کے شاہی محل میں شادی کی۔  

مزید خبریں :