نویں، دسویں کے امتحانات و دیگر امور پر فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ چند روز میں تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا— فوٹو: فائل

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ چند روز میں تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا اور نویں، دسویں کے امتحانات و دیگر امور پر فیصلہ کمیٹی کی مشاورت سےہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نئے تعلیمی سال سے متعلق فیصلے بھی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے جائیں گے۔

کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز، ماہرین تعلیم، بورڈز، جامعات کے سربراہان اور  ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی شامل ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ایک روز قبل ہی یکم جون سے تعلیمی اداروں کے نہ کھلنے سے متعلق اپنا مؤقف وفاق کو دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کورونا وائرس کے حوالے سے قائم قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو بھی 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :