پاکستانی فنکار کووڈ-19 فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے ورچوئل پرفارم کریں گے

فائل فوٹو

عالمگیر وبا کورونا وائرس سے اب تک تقریباً دنیا کہ تمام تر ممالک ہی متاثر ہیں  اور وائرس سے لاکھوں افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں  جب کہ وائرس کے خاتمے اور متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسی ضمن میں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ورچوئل پرفارمنس کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ: دی کرنٹ پی کے 

پاکستانی فنکار ایک ورچوئل صوفی کنسرٹ میں پرفارم کرکے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈز اکٹھا کریں گے اور  یہ ورچوئل کنسرٹ 10 مئی 2020 کو لائیو ہوگا۔

فنڈ اکٹھا کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس اقدام کا نام 'حمد و نعت' اور صوفی پروگرام رکھا گیا ہے جہاں متعدد پاکستانی گلوکار جن میں رفاقت علی خان، علی سیٹھی، ہارون رشید، استاد شفقت امانت علی سمیت دیگر پرفارم کریں گے۔

اس پرفارمنس کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ہر گلوکار اپنا وقت دے گا اور ان کی پرفارمنس کا ویڈیو لنک حاصل کرنے والے ایک خاندان کو 10 ڈالرز کی رقم ادا کرنی ہوگی جس کے بعد وہ پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزید خبریں :