افطار کے دسترخوان پر آج ہلکے پھلکے وان ٹان سجائیں

—فوٹو بشکریہ فوڈ فیوژن

ماہ مبارک رمضان میں افطار کے دسترخوان پر پکوڑے اور سموسے تو روز ہی پیش کیے جاتے ہیں لیکن کیوں نہ آج اس سے کچھ مختلف  پیش کیا جائے۔

 آج افطاری میں ہلکے پھلے وان ٹان کو دسترخوان کی زینت بنائیں جسے یقیناً بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔

اجزاء

چکن (بغیر ہڈی)۔۔۔۔۔ ایک پاؤ

ہری پیاز (کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔2 کپ

ہری مرچ۔۔۔۔7 سے 8 عدد

شملہ مرچ (کٹی ہوئی)۔۔۔۔ ایک عدد درمیانی

سویا ساس۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ

چکن کیوب۔۔۔۔ آدھی

تیل۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ

انڈا (پھیٹا ہوا پٹیوں کو جوڑنے کے لیے)

وان ٹان پٹیاں

تیل۔۔۔۔تلنے کے لیے

ترکیب:

سب سے پہلے چکن لیں لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس میں پانی بالکل نہ ہو وہ خشک ہو۔

پھر ایک چوپر میں چکن، ہری پیاز، ہری مرچ، شملہ مرچ، سویا ساس، کالی مرچ پاؤڈر، چکن کیوب، تیل اور نمک حسب ذائقہ ڈال کر اچھی طرح چاپ کرلیں۔

اس کے بعد وان ٹان کی پٹیوں کے بالکل درمیان میں اجزاء سے بھرپور چکن کی فلنگ کریں اور کناروں پر پھٹے ہوا انڈا لگا کر اسے فولڈ کرلیں۔

چاہیں تو ٹرائی اینگل کی شیپ دے دیں یا پھر جیسا آپ سے فولڈ ہو سکے اس طرح فولڈ کرلیں۔

پھر ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اسے سنہری رنگت تک فرائی کرکے نکال لیں۔

یہ لیں مزیدار ہلکے پھلے وان ٹان تیار ہیں۔

نوٹ: اگر آپ زیادہ افراد کے لیے وان ٹان بنانا چاہتے ہیں تو چکن سمیت تمام اجزاء کی مقدار حساب سے بڑھا لیں۔ 

مزید خبریں :