Time 09 مئی ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب کا کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی امداد کا اعلان

ویڈیوز کے حوالے سے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لیے پاکستان کو اشتہاری گرانٹ کی مد میں 50لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سوزین وجوسکی نے کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

سوزین وجوسکی نے وبا کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں یوٹیوب پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب انتظامیہ کو اس عالمی وبائی بیماری کے چیلنجز اور اس کے خطرات کا ادراک ہے اور ہم صارفین کو غلط اطلاعات سے بچانے اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال جنوری میں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 50 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سی ای او یوٹیوب سوزین وجوسکی سے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں دونوں  نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال اور اس میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید خبریں :