Time 10 مئی ، 2020
پاکستان

سندھ حکومت کا 11 مئی سے 9 سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے 11 مئی سے 9 سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی کئی سرکاری دفاتر کو بند کردیا تھا تاہم اب لاک ڈاؤن میں نرمی پر بند سرکاری دفاتر کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف، انسانی حقوق، صنعت و تجارت، سرمایہ کاری اور اقلیتی امور، سوشل ویلفیئر اور ورکس اینڈ سروس کے دفاتر 11 مئی سے کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل کھلنے والے دفاتر  محکمہ صحت کی ایڈوائزری پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں سے مذاکرات کے بعد کل سے سندھ میں کاروبار کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

مزید خبریں :