Time 13 مئی ، 2020
پاکستان

شروع سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا: وزیراعظم

اسلام آباد: گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے اتفاق کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے لیکن اس کے لیے  لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے لاک ڈاؤن کے حامی نہیں تھے، اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نرم کرتے ہوئے چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایس او پیز پر کہیں بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

مزید خبریں :