14 مئی ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجو ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی جب کہ وزیراعظم مگا ئی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیں گے۔