دنیا
Time 14 مئی ، 2020

کورونا کے نئے کیسز، چین کا پھر سے شہریوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: رائٹرز

چین نے ملک میں کورونا کے بعض نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شہریوں کا دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کا عمل شروع کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فروری کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے کمی واقع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے میں نئے کیسز کا سامنا آنا حکومت کے لیے باعث تشویش ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا آغاز ہوا تھا جہاں گزشتہ چند روز قبل ایک بار پھر وائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے تھے جس پر حکومت نے پوری آبادی کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

چین میں کورونا وائرس سے تقریباً 4600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور 82 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔


مزید خبریں :