Time 15 مئی ، 2020
پاکستان

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا—فوٹو فائل

کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ کے بعد پنجاب میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

 حکومت پنجاب کے اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران صرف جنرل اسٹورز،کریانہ اسٹورز، بیکری، دودھ دہی، گوشت، سبزی اور پھلوں کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ان کے علاوہ گاڑیوں کے اسپیر پارٹس، پنکچر، پیٹرول پمپس اور ہوم ڈیلیوری ہوٹل کھلے رہیں گے،کوریئر سروسز، پک اینڈ ڈراپ اور گاڑیوں کی آمد و رفت بھی جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو 9 مئی سے مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد سندھ  اور پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کچھ کاروبار  ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔

مزید خبریں :