Time 15 مئی ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس کے بعد گھریلو اخراجات کا سروے جاری

 کورونا کے باعث ریسٹورینٹس جا کر کھانے میں 70 فیصد کمی ریکارڈ دیکھی گئی ہے: گھریلو خرچ ایپ سروے—فوٹو آئی این پی

گھریلو خرچ کی ایپ ’حساب کتاب‘  نے کورونا وائرس کے بعد گھروں کے اخراجات کا دلچسپ سروے جاری کردیا۔ 

ایپ سروے کے مطابق کورونا کے بعد شہریوں کا سب سے بڑا خرچ 324 اضافے کے ساتھ خیرات و امداد ہے جب کہ  راشن خریداری میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سروے سے معلوم ہوا کہ کورونا کے باعث  باہر کھانا کھانے کی عادت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے بعد ریسٹورینٹس میں کھانے میں 70 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جب کہ رمضان کے دوران باہر کھانے میں مزید 21 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔  

ایپ کے مطابق کورونا کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں 31 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تاہم رمضان میں پیٹرولیم خریداری 16فیصد بڑھ گئی۔

جب کہ  اس دوران موبائل فون خرچ میں دلچسپ طور پر 22 فیصد کا بڑا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

حساب کتاب ایپ کے بانی وقار ملک کے مطابق کورونا کے بعد خرچوں میں تبدیلی کی تفصیل جاننا اہم ہے اور فوری ڈیٹا سے معلومات لینے کا بہتر کوئی اور طریقہ نہیں۔

مزید خبریں :