Time 18 مئی ، 2020
پاکستان

8 سال میں پہلی بار پی آئی اے مجموعی طور پر منافع میں آگئی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی آئی اے کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او)  ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج اسٹاک ایکسچینج میں جمع ہوئے ہیں۔

ان نتائج کے مطابق 2019ء میں پی آئی اے کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قومی ائیرلائنز کا ریونیو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب  روپے تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو مجموعی طور پر منافع ہوا ہے۔

اس سے قبل 2018ء میں پی آئی اے کو 18 ارب روپے کا مجموعی خسارہ ہوا تھا جو 2019ء میں 8 ارب کے منافع میں تبدیل ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں بھی 76 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :