کووڈ-19: انٹرنیٹ پر 'فوڈ ڈلیوری سروس' کو سرچ کرنے میں 300 فیصد اضافہ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کی جانب سے انٹرنیٹ استعمال کرنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کی جانب سے انٹرنیٹ استعمال کرنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ آن لائن گیمز، آن لائن شاپنگ اور آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹس کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اب حال ہی میں معروف سرچ انجن گوگل کے انٹرنل ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں 'فوڈ ڈلیوری سروس' کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے میں 300 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال امریکیوں کی جانب سے کھانے پینے کی ترکیب اور اس سے متعلق ویڈیوز دیکھنے میں 31 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گوگل کے ڈیٹا کےمطابق اسی طرح دنیا بھر میں 'آن لائن فارمیسی' کو سرچ کرنے میں 100 فیصد ہوا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے ذہنی دباؤ اور تناؤ سے متعلق ویڈیو بھی پہلے سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اگر ذہنی دباؤ اور اسٹریس سے متعلق ویڈیوز کو دیکھنے کی بات کی جائے تو امسال امریکا میں ان ویڈیوز کو 51 فیصد زیادہ دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :