Time 20 مئی ، 2020
کھیل

خواتین کرکٹرز کے لیے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کیسا رہا؟

فوٹو: فائل

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کو انوکھا اور خوش آئند تجربہ قرار دیا ہے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سینئر ویمن کرکٹر جویریہ خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ کی 21 ویں قسط میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ ہم سب کے لیے ایک نیا تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لیے آن لائن ٹیسٹ  کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

 جویریہ خان نے کہا کہ ان دنوں کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے لہٰذا فٹنس ٹیسٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا اصل مقصد کھلاڑیوں کو لاک ڈاؤن کے بعد گراؤنڈ میں واپسی کے لیے تیار کرنا ہے۔

دوسری جانب آلراؤنڈر کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا سنا تو بہت نروس تھیں لیکن ساتھی کھلاڑیوں سے بات کرنے کے بعد انہیں یہ تجربہ خوشگوار محسوس ہوا۔

قومی ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز نے کہا کہ ٹرینر نے تمام کھلاڑیوں کو بہتر انداز میں سمجھایا کہ گھر میں رہتے ہوئے کیسے ٹیسٹ کی تیاری کرنی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے لیے آن لائن سیشن اور آن لائن فٹنس ٹیسٹ دونوں مفید رہے، امید ہے جہاں سے کرکٹ چھوڑی لاک ڈاؤن کے بعد وہی سے شروع کریں گی۔

مزید خبریں :