خاتون نے شوہر کی رہائی کیلئے ہیڈ محرر کے ہراساں کرنےکا ڈرامہ کیا، پولیس کا دعویٰ

کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون نے اپنے منشیات فروش شوہر کی رہائی کیلئے ہیڈ محرر کے ہراساں کرنے کا ڈرامہ کیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کورنگی کی رہائشی خاتون نے  ہیڈ محرر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کو گرفتار کرنے کے بعد اچانک رات میں ہیڈ محررگل ولی پولیس موبائل کے ساتھ میرے گھر پہنچا اور مجھے ہراساں کیا اور شوہر کی رہائی کیلئے فون پر رابطہ کرنےکو کہا، اعلیٰ حکام مجھے انصاف فراہم کریں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اے ایس پی کورنگی انڈسٹریل ایریا کو انکوائری آفسر مقرر کیا گیا تھا۔

انکوائری رپورٹ میں پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون نے ڈارمے اور سازش کے تحت ویڈیو بنائی،خاتون کا شوہر اور بہن ہیروئن اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر اور بہن پر دو مقدمات بھی ہوچکے ہیں جب کہ انکوائری میں واضح ہوا کے ہیڈ محرر گل ولی خان نے کوئی ریڈ نہیں کی۔

مزید خبریں :