Time 23 مئی ، 2020
پاکستان

طیارہ حادثہ: جہاز میں اربن یونٹ پنجاب کے چیف ایگزیکٹو خالد شیر دل بھی سوار تھے

فوٹو: فائل

کراچی میں حادثےکا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں اربن یونٹ پنجاب کے چیف ایگزیکٹو بھی سوار تھے۔

اسپیشل سیکرٹری فنانس پنجاب مجاہد شیر دل کے مطابق ان کے بھائی خالد شیر دل بھی پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پر نجی کام سے کراچی گئے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد سمیت دیگر اعلی افسران جی او آر ون میں خالد شیر دل کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئے۔

خالد شیر گریڈ 21 کے آفیسر اور سابق چیف سیکرٹری اے زیڈ کے شیر دل کے صاحبزادے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 97 افراد کے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :