کھیل
Time 28 مئی ، 2020

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل پر فیصلے کیلئے ہونے والا آئی سی سی کا اجلاس نئے تنازعے کا شکار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل پر فیصلے کیلئے ہونے والا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا بورڈ اجلاس نئے تنازعے کا شکار ہوگیا جس کے بعد غیر روایتی انداز میں اجلاس کے تمام ایجنڈے مؤخر کردیے گئے ۔

آئی سی سی بورڈ میں رازداری کی خلاف ورزی پر رکن ممالک نے ناراضی کا اظہار کیا جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے کہ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پر خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کی اہم ٹیلی کانفرنس بھی نہ صرف بے نتیجہ ثابت ہوئی بلکہ ایک نیا تنازع بھی پیدا ہوگیا۔

غیر روایتی انداز میں آئی سی سی اجلاس کا تمام ایجنڈا مؤخر کردیا گیا ،آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اجلاسوں میں ہونے والی گفتگو کی رازداری کی خلاف ورزی پر بوررڈ ممبران نارض ہوگئے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

کئی بورڈ اراکین نے اس مسئلہ پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت دیگر معاملات پر بحث 10 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اجلاس میں بورڈ ز نے آئی سی سی منیجمنٹ کو کوویڈ 19 کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل آپشنز کی کھوج جاری رکھنے کی درخواست کی ہے ۔

مزید خبریں :