Time 29 مئی ، 2020
پاکستان

طیارہ حادثہ: جہاز کے ملبے سے ملنے والی مزید رقم پی آئی اے کے حوالے

کراچی: رینجرز حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ملبے سے ملنے والی مزید رقم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے حوالے کر دی۔

22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈز کے فاصلے پر آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

رینجرز حکام نے دو روز قبل تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے قیمتی سامان  برآمد کیا تھا جس کو پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا جب کہ  3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تاہم گزشتہ روز رینجرز حکام کو ملبے سے مزید 93ہزار روپےکے جلے ہوئے نوٹ بٹوے سے ملے تھے جو پی آئی اے حکام کےحوالےکر دیے گئے ہیں۔


مزید خبریں :