Time 29 مئی ، 2020
پاکستان

وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے: ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اِس وقت  ملک بھر  میں 157 لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں ۔

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک بھر میں 157 لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں، وینٹی لیٹر پر وہی مریض جاتے ہیں جن کے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سےزیادہ 57 مریض جاں بحق ہوئے، یہ پاکستان میں اب تک کورونا سے ایک دن میں مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ  ملک میں 35 فیصد مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں مہلک وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1334 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 64 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :