کھیل
Time 03 جون ، 2020

ایف آئی اے نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو طلب کر لیا

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔‏ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے طلب کیا ہے۔‏

ذرائع کا بتانا ہے کہ شعیب اختر کو 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔‏

تفضل رضوی نے مؤقف اختیار تھا کیا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط الفاظ استعمال کیے۔

درخواست میں تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ‏ شعیب اختر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور کرئیر کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔ 

مزید خبریں :