Time 03 جون ، 2020
پاکستان

کورونا سے خود کو نہ بچانا خودکشی کے مترادف ہے، پاکستان علماء کونسل

پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان نے عوام اور حکومت سے کورونا کے معاملے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں سنجیدگی کی اپیل کی ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ہر انسان کو خود اور دوسروں کو بھی تکلیف سے بچانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو خطرات سے نہ بچانا خودکشی کے مترادف ہے اور دوسروں کو نہ بچانا قتل کے مترادف ہے لہذا حکومت اور عوام اپنا غیر سنجیدہ رویہ ترک کردیں۔

خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس میں تیزی سے اضافہ ہوہا ہے اور اب تک 1688 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

کورونا سے ہلاکتوں کے باوجود پاکستانی شہریوں کی اکثریت اس کے وجود سے انکاری ہے اور اسے یہودیوں کی سازش، حکومتی سازش اور اس طرح کے دیگر جواز پیش کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

مزید خبریں :