08 جون ، 2020
لاہور: صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چکن اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی جب کہ بیکریوں سمیت ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق تا حکم ثانی لاگو رہے گا اور تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت سے رکھی ہے جس کے اوقات شام 7 بجے تک ہیں۔