Time 08 جون ، 2020
دلچسپ و عجیب

انٹرنیٹ کی دشواری، آن لائن کلاس کیلئے طالبہ چھت پر چڑھ گئی

فوٹو: بشکریہ آؤٹ لک انڈیا

دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آن لائن کلاسز کے لیے طلبہ کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کبھی انٹرنیٹ ٹھیک نہیں چلتا تو کبھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کی مشکل میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی ریاست کیریلا میں نمیتا نامی طالبہ کورونا وائرس کے دوران آن لائن کلاس کی خاطر بہتر انٹرنیٹ سگنلز کے لیے گھر کی چھت پر چڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نمیتا انگریزی میں بیچلرز کر رہی ہے اور وہ پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے جنہیں آن لائن کلاسز کے دوران انٹرنیٹ کے سگنلز کی وجہ سے دشواری کا سامنا تھا۔

نمیتا کے مطابق ان کے کمرے میں فون کے ڈیٹا سگنلز  بے حد خراب آتے تھے جس کی وجہ سے وہ گھر کی چھت پر چڑھ گئیں تاکہ بنا کسی دشواری کے وہ آرام سے آن لائن کلاسز لے سکے۔

لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اپنے گھر کے تقریباً ہر حصے کو ہی دیکھا اور بلاآخر گھر کی دو منزلہ چھت پر انٹرنیٹ کے سگنلز اچھے پائے۔

سوشل میڈیا پر نمیتا کی تصاویر خوب وائرل ہوئی جس کے بعد کمپنی کے ٹیکنیکل اسٹاف نے نمیتا سے رابطہ کیا اور ان کے گھر آئے اور انٹرنیٹ کے سگنل کا مسئلہ بھی حل کر دیا۔

مزید خبریں :